رواں اسلامی سال 50لاکھ غیرملکی عازمین نے عمرہ ادا کیا

512
pilgrims

ریاض: رواں اسلامی سال تقریبا 50لاکھ غیر ملکی عازمین نے عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔

سعودی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولائی 2022کے آخر میں شروع ہونے والے اسلامی سال کے دوران 48لاکھ غیرملکی عازمین نے عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی۔

وزارت نے مزید بتایا کہ 43لاکھ 29ہزار349عازمین طیارے کے ذریعے پہنچے۔ زمینی راستے سے 5لاکھ 7ہزار 430بذریعے سڑک جبکہ 3 ہزار985سمندری راستے سے عمرے کی ادائیگی کے لیے پہنچے،مجموعی طور پر ایک کروڑ، 3لاکھ 51ہزار731عازمین کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ سے مدینہ منورہ پہنچے اور مسجد نبوی اور روضہ رسول پر حاضری دی۔