اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران امریکی صدر کیخلاف نعرے لگ گئے

406

واشنگٹن:اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف نعرے لگ گئے۔

گزشتہ روز جو بائیڈن کا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہنا تھا کہ ہم امریکی مصنوعات ایکسپورٹ کر رہے ہیں،کورونا کی وجہ سے مہنگائی کا مسئلہ عالمی ہے، ہم نے 40سال میں سب سے زیادہ نوکری کے مواقع پیدا کیے۔

انہوں نے کہاکہ امریکا میں گیس کی قیمتوں میں 1.50ڈالرفی گیلن کمی ہوئی جبکہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں بھی کمی ہو رہی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ فنڈز کی منظوری کے مخالفت میں ووٹ کرنے والے ری پبلکن پریشان نہ ہوں،منصوبوں کیلئے فنڈز کا مطالبہ کر سکتے ہیں،تاہم اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف نعرے لگ گئے۔

اپوزیشن ری پبلکن اراکین نے صدر کی تنقید پر خوب احتجاج کیا اور  آوازیں بھی کسیں،اس کے علاوہ ری پبلکن رہنما میرجوری گرینی نے امریکی صدر  جو بائیڈن کو جھوٹا قرار  دیا۔