ملائیشیا کے کوالالمپور ٹاور سے سنسنی خیز چھلانگیں

633

کوالالمپور:ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کوالالمپور ٹاور انٹرنیشنل جمپ ایونٹ منعقد ہوا جس میں 140 سے زائد بین الاقوامی اور ملائیشین جمپرز نے شرکت کرکے چھلانگیں لگائیں اور سنسنی خیز کرتب دکھائے۔

 یہ 3 روزہ ایونٹ نوول کرونا وائرس وبا کے سبب 3 برس بعد منعقد ہوا۔ ایونٹ دیکھنے کے لئے سیاح اسکائی ڈیک کے کنارے  موجود تھے جہاں سے جمپرز نے چھلانگیں لگائیں۔

پروفیشنل اسٹنٹ مین میٹ بلینک نے ٹاور سے خود کو لانچ کرنے والے شرکاء کی تصاویر لیں۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ نوجوان نے کہا: “مجھے یقین ہے کہ انسانی زبان اتنی ترقی نہیں کر سکی ہے کہ ٹاور سے چھلانگ لگانے کے احساس کو بیان کر سکے۔