گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بوبی نامی کتا کو دنیا کا عمر رسیدہ کتا قرار دے دیا۔

458

پرتگال :گینز ورلڈ ریکارڈز نے پرتگال سے تعلق رکھنے والے کتے ( بوبی )کودنیا اورتاریخ کا سب سے طویل القامت کتا قرار دے دیا۔بوبی کی عمریکم فروری 2023 تک 30 سال اور 266 دن ہے۔

بوبی ایک خالص نسل (Rafeiro do Alentejo) کا کتاہے،یہ ایک قسم کا پرتگالی فارم کتا ہے جس کی اوسط عمر تقریباً 12 سے 14 سال ہوتی ہے۔

غیر ملکی رپوٹ کے مطابق بوبی کو عمر کے ساتھ ساتھ دیکھنے اورچلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

اس کی لمبی عمر کا راز یہ ہے کہ وہ ہمیشہ دیہی علاقوں میں ایک پرسکون اور پرامن ماحول میں رہا ہے، جوقدرت سے گھرا ہوا ہے۔

و اضح رہے کہ پچھلا ریکارڈ ہولڈر بلیو نامی ایک آسٹریلوی کیٹل کتا تھا، جو 29 سال اور 5 ماہ کی عمر تک زندہ رہا تھا۔