موسم کی خرابی ،امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ منسوخ

381

اسلام آباد: موسم کی خرابی کے باعث متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا سرکاری دورہ اسلام آباد ملتوی ہوگیا۔

یو اے ای کے صدر بہاولپور میں شدید بارش اور موسم کی صورتحال کے باعث اسلام آباد نہیں آسکے،  معزز مہمانپیر کی  صبح   ساڑھے 7 بجے سے ٹیک آف کے منتظر تھے، سکیورٹی نے موسم کی خرابی کی وجہ سے انہیں پرواز کی اجازت نہیں دی۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ ری شیڈول ہوگا، معزز مہمان کے دورہ اسلام آباد کی تاریخوں کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔  آئی جی اسلام آباد و سکیورٹی ڈویژن نے نفری ہٹادی اور اسلام آباد کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں۔ ان کے دورے کے پیش نظر آج وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا گیا۔ ان کے دورے کی تمام تیاری مکمل تھی۔

انہیں جے ایف 17 طیاروں کے حفاظتی حصار میں پی اے ایف نور خان ائر بیس پہنچنا تھا جہاں 21 توپوں کی سلامی دی جانی تھی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اہم اراکین ان کے استقبال کے لیے تیار تھے لیکن تمام تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔

شیخ محمد بن زید ال نہیان 25 جنوری کو نجی دورے پر پاکستان پہنچے تھے , وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رحیم یار خان کے ہوائی اڈے پران کا استقبال کیا تھا۔ دونوں رہنماں کے درمیان رحیم یار خان میں ملاقات بھی ہوئی تھی جہاں شیخ محمد بن زید ال نہیان کا گھر بھی ہے۔