نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے، نواز شریف

298
first problem

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے۔

لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماں کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کی تیاری اور مریم نواز کی وطن واپسی کے حتمی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں مریم نواز، رانا ثنا اللہ، سینیٹر افنان اللہ اور سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید بھی شریک ہوئے۔

نواز شریف سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کے پی اور پنجاب اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے مہم آپ لیڈ کریں گے یا مریم نواز؟۔ جس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ آپ سے بہت جلد اس سب پر بات کریں گے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ اہم تعیناتیوں کیلئے کوئی نیوٹرل شخص آجائے تو پی ٹی آئی اس کو متنازع بنادیتی ہے، اس پر کیا کہیں گے؟۔ جس پر ان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑنے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ اپریل کے وسط میں دونوں اسمبلیوں کے انتخابات ہوجائیں گے۔