فرانس میں ٹک ٹاکرز صارفین پر جرمانہ

668
فرانس میں ٹک ٹاکرز صارفین پر جرمانہ

پیرس :فرانسیسی ریگولیٹرز نے ٹک ٹاک کو صارفین کی کوکیز کو ہینڈل کرنے پر 5 ملین یورو کا جرمانہ کیا ہے۔ فرانس  مختصر ویڈیو پلیٹ فارم کی آن لائن ٹریکنگ کو کوکیز کے نام سے جانا جاتا ہے۔

مذید پڑھیں: امریکی ایوان نمائندگان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی ڈیٹا پروٹیکشن واچ ڈاگ (سی این آئی ایل) نے کہا کہ اس کی تحقیقات کا تعلق صرف ویب سائٹ tiktok.com سے ہے نہ کہ سروس کی زیادہ استعمال ہونے والی اسمارٹ فون ایپلی کیشنز سے۔سی این آئی ایل نے پایا کہ ٹاک ٹاک کے صارفین کے لیے آن لائن ٹریکرز کو قبول کرنے سے انکار کرنا اتنا آسان نہیں تھا حالانکہ یورپی یونین کے قواعد پر مبنی رہنما خطوط 2020 سے اس کی ضرورت ہے۔

مذید پڑھیں: قومی اسمبلی، غیرمجاز سوشل میڈیا ، یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی

حکام نے بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انکار کے طریقہ کار کو مزید پیچیدہ بنانے سے دراصل صارفین کو کوکیز سے انکار کرنے کی حوصلہ شکنی کی اور انہیں سب قبول کریں بٹن کی آسانی کو ترجیح دینے کی ترغیب دی۔

یورپی یونین کے قوانین کے تحت، ویب سائٹس کو کوکیز کے کسی بھی استعمال کے لیے واضح طور پر انٹرنیٹ صارفین کی پیشگی رضامندی طلب کرنی چاہیے۔

ٹک ٹاک کے ترجمان نے کہاکہ یہ نتائج ماضی کے طریقوں سے متعلق ہیں جن پر ہم نے گزشتہ سال توجہ دی تھی، بشمول غیر ضروری کوکیز کو مسترد کرنا آسان بنانا اور کچھ کوکیز کے مقاصد کے بارے میں اضافی معلومات فراہم کرنا شامل ہے۔

مذید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری نے ٹک ٹاک پر اکاﺅنٹ بنالیا

ترجمان نے مزید کہا کہ تحقیقات کے دوران خود سی این آئی ایل نے ہمارے تعاون کو اجاگر کیا اور یہ مانا کہ صارفین کی رازداری ٹک ٹاک کے لیے اولین ترجیح ہے۔

ادھر دوسری جانب ٹِک ٹاک کے چیف ایگزیکٹیو شو زی چیو نے منگل کو برسلز کے دورے کے دوران یورپی حکام سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ یورپی یونین کے قوانین کا احترام کرنے اور یورپی ریگولیٹرز کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اپنے وعدوں کو مکمل طور پر پورا کرنے کے لیے ٹک ٹاک پر بھروسہ کرتے ہیں۔