وزیر خزانہ کے پی کے کا  اپنے وسائل سے صوبہ چلانے کا دعویٰ

480

پشاور:وزیرِ خزانہ خیبر پختون خواہ ( کے پی کے ) تیمور جھگڑا  نے کہاہے کہ وفاق اور صوبے کا تعلق ٹوٹ چکا ہے، ہم صرف اپنے وسائل سے صوبہ چلا رہے ہیں۔

صوبائی  وزیرِ خزانہ کے پی کے نے کہا کہ ہمارے فنڈز ارکانِ قومی اسمبلی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، یہ 9جنوری کو سیلاب زدگان کے لیے جنیوا میں مدد مانگنے جا رہے ہیں، ہمیں سیلاب ریلیف کے فنڈز میں سے ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمارے 232ارب روپے دینے ہیں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بجٹ کو بھی کم کیا گیا ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو صرف 10فیصد ڈیولپمنٹ بجٹ دیا گیا، جولائی سے پی ڈی ایم حکومت نے این ایچ پی کا کوئی پیسہ نہیں دیا۔

وزیرِ خزانہ خیبر پختونخواہ کا کہنا تھا کہ وفاق فاٹا کے ضم ہونے والے اضلاع کے لیے بھی رقم نہیں دے رہا، ہمارا پنشن بل 100ارب روپے کا ہے۔