فضا میں دو ہیلی کاپٹروں کا تصادم، 4افراد ہلاک

300

سڈنی:آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹروں کا تصادم کے  نتیجے میں   4افراد ہلاک  جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے،

غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحلی علاقے میں پیش آیا جس میں حکام نے 4افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہیلی کاپٹر کا ملبہ ساحل کے قریب ریت پر آکر گرا،حکام نے بتایا کہ حادثے میں تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا  تھاکہ فضا میں ٹکرانے کے بعد دونوں ہیلی کاپٹر کریش ہوکر نیچے آگرے جو سی ورلڈ ریزورٹ سے چند فاصلے پر گرے جب کہ اس حادثے میں 4افراد ہلاک ہوئے اور تین زخمی ہیں،آسٹریلیا کے ایوی ایشن حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔