تعلم سوسائٹی فار لرننگ اینڈ ریسورس ڈیولیپمنٹ کے زیرا ہتمام 6 روزہ ٹیچرز پروفیشنل کورس کا انعقاد

599

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تعلم سوسائٹی فار لرننگ اینڈ ریسورس ڈیولیپمنٹ کے زیر اہتمام دارلارقم اسکول گلشن معمار میں 6 روزہ ٹیچرز پروفیشنل ڈیولیپمنٹ کورس جاری ہے۔

یہ کورس اساتذہ کی پروفیشنل ڈیولیپمنٹ کے لیے شروع کیا گیا ہے اور تعلم کے پلیٹ فارم سے یہ پانچواں بیج ہے۔

اس کورس میں اسکولز کے تمام اساتذہ شرکت کر سکتے ہیں بالخصوص وہ اساتذہ جنہوں نے اسکول میں نئی تدریس شروع کی ہو یا وہ افراد جو اسکول میں تدریس کے پیشہ سے وابستہ ہونا چاہتے ہوں۔ٹیچرز پروفیشنل ڈیولیپمنٹ کورس کے ابتدائی دو دن کی کلاس مشہور ٹریننر اور کریکلم ڈیزائنر نگہت حسین نے کنڈکٹ کی جس میں آپ نے تعلیم کے نظریاتی پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے ایک اچھے استاد کی خصوصیات کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔

انہوں نے شرکاٗ کو عملی تربیت دیتے ہوئے انہیں اپنی خصوصیات سے خود شناسی کا موقع فراہم کیا۔ دارلارقم اسکول گلشن معمارکے اساتذہ نے اس کورس کو اپنے تدریسی تجربہ میں اہم اضافہ قرار دیتے ہوئے دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔