پی سی بی کی عبوری سلیکشن کمیٹی، شاہد آفریدی سربراہ مقرر

357
Committee

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق کپتان شاہد کان آفریدی ہوں گے جب کہ عبدالرزاق اور راؤافتخارانجم بھی عبوری سلیکشن کمیٹی کاحصہ ہوں گے۔عبوری کمیٹی نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم کا انتخاب کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ اور چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا، عبوری سلیکشن کمیٹی چیف سلیکٹر سمیت 3 ارکان پر مشتمل ہے۔ ہارون رشید مینجمنٹ کمیٹی کے کنوینرہوں گے۔