سندھ کے تعلیمی بورڈز کے تحت سال میں دو مرتبہ امتحانات ہونگے ،اسٹیئر نگ کمیٹی

483
صوبہ سندھ میں تمام تعلیمی بورڈز کے تحت اب سال میں دو مرتبہ امتحانات لیے جائیں گے

کراچی:سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کے طلبہ کے لیے ضمنی امتحانات کی اصطلاح ختم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں تمام تعلیمی بورڈز کے تحت اب سال میں دو مرتبہ امتحانات لیے جائیں گے، اس سے قبل فیل ہونے والے طلبہ کے لیے ضمنی امتحانات کی اصطلاح کے تحت اس کا انعقاد کیا جاتا تھا۔

امتحانات کا نام سالانہ امتحانات ون اور سالانہ امتحانات ٹو ہوگا اور طلبہ کے فیل ہونے کی صورت میں سالانہ امتحانات ٹو کا انعقاد ہوگا۔

مزید پڑھیں: سرکاری اسکولوں میں 2 سال سے غیر حاضر استاد برطرف

محکمہ تعلیم کی اسٹرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے، اسٹرنگ کمیٹی کی توثیق کے بعد اس سال سے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے اس ضمن میں بتایاکہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز سال میں دو مرتبہ امتحانات کا انعقاد کریں گے۔

انھوں نے کہا پنجاب، خیبر پختون خوا اور آزاد کشمیر میں پہلے ہی یہ سسٹم نافذ ہے، صوبہ سندھ میں نئے تعلیمی سال سے پہلی مرتبہ سالانہ ون اور سالانہ ٹو طریقہ امتحانات نافذ ہوگا۔