برازیلین فٹبالر کرپشن کے الزامات سے بری

322
شہرت یافتہ برازیلین فٹبالر کرپشن کے الزامات سے بری

برازیلیا :برازیل کے فٹبال سپر اسٹار نیمار کو کرپشن کے الزامات سے بری کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین فٹبالر نیمار کو بڑی خوشخبری مل گئی ، اسپین کی عدالت نے فٹبالر نیمار کو ٹرائل کے بعدھوکا دہی اور بدعنوانی کے کیس سے بری کردیا ۔

نیمار کے خلاف 2013میں دھوکا دہی اور بدعنوانی کے الزامات پر کیس بنایا گیا تھا،نیمار کے خلاف کیس میں استغاثہ نے موقف اختیار کیا تھا ۔

کہ نیمار، ان کے خاندان اور بارسلونا فٹبال کلب نے برازیلی کلب سینٹوس سے ان کی ہسپانوی کلب کو منتقلی کے سلسلے میں دی جانے والی اصل رقم ظاہر نہیں کی جبکہ نیمار کے اہلخانہ کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ میں برازیلین کپتان زخمی