فیفا ورلڈکپ،نیدرلینڈز کو پینالٹی ککس پر شکست، ارجنٹائن سیمی فائنل میں پہنچ گیا

384

دوحا:سر زمین عرب قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا گیا دوسرا کوارٹرفائنل مقررہ وقت میں 2-2گول سے برابر رہا،ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کا پلڑا بھاری رہا جن کے کھلاڑی 60فیصد گیند پر قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے لیکن ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے بھی مواقع سے فائدہ اٹھایا۔

ارجنٹائن کی جانب سے پہلا گول مولینا نے 35ویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول میسی نے 73ویں منٹ میں پینالٹی کک پر سکور کیا دوسری جانب نیدرلینڈز کے دونوں گول ویگ ہورسٹ نے کھیل کے آخری لمحات میں کیے،میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 30منٹ کا اضافی وقت دیا گیا مگر اس میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد پینالٹی ککس کا سہارا لیا گیا،دونوں ٹیموں کو 5،5پینالٹی ککس دی گئیں۔

پینالٹی ککس سیشن میں ارجنٹائن نے 4اور نیدرلینڈز نے 3گول کیے، یوں ارجنٹائن کی ٹیم نے دوسرے کوارٹر فائنل میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ منگل کو کروشیا سے ہوگا۔

اس سے قبل جمعہ کو کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برازیل کو کوراٹر فائنل میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔