صدر مملکت سے وزیر خزانہ کی 24 گھنٹوں میں دوسری ملاقات

724

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بار پھر ملاقات کی ہے۔اسحاق ڈار اور صدر علوی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ دوسری جب کہ مجموعی طور پر چوتھی ملاقات تھی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور  عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی جب کہ اسحاق ڈار کے ذریعے وزیراعظم شہباز شریف نے اہم پیغام بھی صدر عارف علوی کو پہنچایا۔ملاقات میں اسحاق ڈار نے حکومت کی جانب سے قبل ازوقت الیکشن کا جواب عارف علوی کو پہنچایا جبکہ دونوں میں سیاسی تناؤ کم کرنے پر مختلف فارمولے زیرِ غور آئے۔

صدر مملکت نے وزیر خزانہ کو اپوزیشن سے ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔ دونوں نے آئندہ بھی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر علوی اور وزیر خزانہ کے درمیان سیاسی پیشرفت کے لیے مزید ملاقاتیں بھی ہوں گی۔