روس کے ساحل پر ڈھائی ہزار دریائی بچھڑوں کی ہلاکت

381

روس میں بحیرہ کیسپین کے ساحل پر تقریباً ڈھائی ہزار دریائی بچھڑے مردہ پائے گئے ہیں،موت کی وجہ جاننے کے لیے ان کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر 700 کے قریب دریائی بچھڑوں کے مردہ ہونے کی اطلاع ملی تھی تاہم مزید تفتیش سے یہ تعداد کہیں زیادہ ہے۔

The death of two and a half thousand river calves on the coast of Russia  became a mystery Pipa News | PiPa News

کیسپین انوائرمینٹل پروٹیکشن سینٹر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر دریائی بچھڑے تقریباً دو ہفتے قبل مر گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ دریائی بچھڑے مارے گئے یا مچھلی پکڑنے کے جال میں پکڑے گئے۔

واضح رہے کہ کیسپین مہروں کو 2008 سے بین الاقوامی یونین فار کنزرویشن آف نیچر کی خطرے سے دوچار سمندری حیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔