سری لنکا میں 15لاکھ سے 30لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع

318
سری لنکا میں 15لاکھ سے 30لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع

کولمبو: سری لنکا آئندہ سال تقریبا 15لاکھ غیر ملکی سیاحوں اور 2024 کے دوران 30لاکھ سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرے گا۔

مزید پڑھیں: سری لنکا، ہاتھیوں کی آبادی جاننے کیلیے گنتی کرانے کا فیصلہ

وزیر سیاحت ہرین فرنینڈو نے جمعہ کے روز مقامی میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران سیاحوں کی آمد میں بہتری آئی ہے ، مزید کہا کہ متعدد ایئرلائنز جنوبی ایشیائی ملک کیلئے اپنی پروازیں شروع کرنے والی ہیں۔

سری لنکا کے سب سے بڑے غیر ملکی زرمبادلہ کمانے والے شعبوں میں سے ایک سیاحت کو نوول کرونا وائرس کی عالمی وبا اور ملک میں معاشی اور سیاسی بحرانوں کی وجہ سے دھچکا لگا ہے۔

اگرچہ سری لنکا میں سیاحت کچھ حد تک بحال ہو گئی ہے لیکن یہ بحالی اس کے علاقائی حریفوں سے کم ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سری لنکا کا پڑوسی ملک مالدیپ گزشتہ چند ماہ سے ماہانہ بنیادوں پر 1لاکھ سے زائد سیاحوں کا استقبال کر رہا ہے جبکہ سری لنکا میں سیاحوں کی آمد 30ہزار سے 60ہزار کے درمیان ہے۔