اسکول کی چھٹیوں کے تناظر میں مسجد حرام میں آپریشنل سہولیات میں اضافہ

258
اسکول کی چھٹیوں کے تناظر میں مسجد حرام میں آپریشنل سہولیات میں اضافہ

مکہ مکرمہ:مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کی صدارت عامہ کے فنی، عملی اور دیکھ بھال امور کے انڈر سیکرٹری انجینئر سلطان بن عاطی القرشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اسکول کی چھٹیوں کے ہفتہ کے دوران مسجد حرام میں آنے والوں کو فراہم کی جانے والی تکنیکی اور آپریشنل خدمات کے نظام میں توسیع کردی گئی ہے۔

مقدس ترین مسجد میں آنے والوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام فنی افرادی قوت تیار ہے۔انہوں نے کہا مسجد حرام میں موجود الیکٹریکل، مکینیکل اور الیکٹرانک سہولیات کی کارکردگی اور آپریشنل صلاحیت کو بڑھایا گیا ۔

نماز اور طواف کے لیے مختص مقامات کو تیار کردیا گیا ہے تاکہ بیت اللہ شریف میں آنے والوں کیلئے عبادت کے ماحول کے اعلی معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔القرشی نے کہا ایجنسی نے عمودی حرکت کیلئے سیڑھیوں، برقی لفٹوں اور آپریٹرز کی موجودگی کو یقینی بنایا ہے۔

افقی حرکت کے ضمن میں ریمپ اور پل تیار ہیں۔ آڈیو سسٹم اور لاڈ سپیکر کی حفاظت کی یقینی بنائی گئی ہے۔ نماز جمعہ کے مقامات سے قبل ہی لاڈ سپیکر اور اس سے متعلق آلات کی درستی کے تکنیکی ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ہیں۔ نماز جمعہ کے خطبہ سے متعلق سانڈ آوٹ لیٹس کو بھرپور تیار کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایجنسی نے عظیم مسجد میں ایئر کنڈیشنگ سسٹم کو بھی تیار کردیا ہے، نماز کے مقامات پر درجہ حرارت کی پیمائش اور تمام ایئر کنڈیشننگ یونٹس کے کام کو یقینی بنایا گیا ہے۔القرشی کے مطابق صدارت عامہ کے صدر شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی ہدایت کے مطابق جامع مسجد کی تعمیرات اور صحن میں سانڈ، لائٹنگ اور وینٹی لیشن سسٹم کی دیکھ بھال کیلئے چوبیس گھنٹے جاری رکھی جائے گی۔