سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ

298

کراچی: سونے کی بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کے اضافے سے 1771 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 430روپے کا اضافہ ہوگیا۔اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 155900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 133660روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1680روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1440.32روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔