عوام کی اکثریت نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مسترد کر دیا، سروے

722
protest

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف  کے لانگ مارچ کو پاکستانیوں کی اکثریت نے مسترد کردیا ہے۔ 54 فیصدشہریوں شہریوں نے عمران خان کو سڑکوں پر احتجاج کرنے کے بجائے پارلیمنٹ جاکر مسائل حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ(آئی پور) کے نئے سروے میں 59 فیصد پاکستانیوں نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کو مسترد کردیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ ماچ کو 32 فیصد پاکستانیوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ 54 فیصد نے عمران خان کی پارٹی کو سڑکوں پر احتجاج کرنے کے بجائے صرف قومی اسمبلی جاکر مسائل کروانے کا مشورہ دیا ہے۔

سروے نتائج کے مطابق 38 فیصد نے کہا لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا جبکہ 35 فیصد نے کہاکہ پی ٹی آئی کو مارچ سے مقاصد حاصل ہوں گے۔

ماضی میں عوام نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کو بھی سڑکوں پر احتجاج کی بجائے قومی اسمبلی جانے کا مشورہ دیا تھا۔