ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلیے کینیا جانے والی وطن واپس پہنچ گئی

392

اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا جانے والی پاکستانی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی 2 روکنی ٹیم کینیا سے واپس پاکستان پہنچ گئی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ہیڈکوارٹراطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو عمر شاہد حامد پر مشتمل ماہر افسران کی 2 رکنی ٹیم 28 اکتوبر کو کینیا گئی تھی۔

کینیا میں تحقیقاتی ٹیم نے ارشد شریف کیس کے حوالے حقائق کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کیں۔ ٹیم کو کینیا میں وزارت خارجہ اور کینیا میں پاکستانی سفارت خانہ کی معاونت حاصل رہی۔ تحقیقاتی ٹیم نے کینیا میں ارشد شریف کے دبئی سے پہنچنے، وہاں رہائش اور  پیش آنے والے واقعے کے بارے تحقیقات کیں۔ علاوہ ازیں تحقیقاتی ٹیم نے ارشد شریف کی کینیا میں پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی جائزہ لیا اور وہاں کے پولیس چیف و حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

ٹیم نے کینیا میں قیام کے دوران ارشد شریف کو رہائش و  دیگر سہولیات پہنچانے والے دو بھائیوں وقار اور خرم سے بھی تحقیقات کیں جبکہ ٹیم نے گاڑی جس پر ارشد شریف کوگولیاں لگیں کا بھی جائزہ لیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم مفصل رپورٹ سفارشات کے ساتھ وزارت داخلہ میں پیش کرے گی جبکہ ٹیم کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔