صرف ایک جان

363

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا نے متنبہ کیا تھا کہ لانگ مارچ میں بڑا خون خرابا ہوگا بہت سی جانیں جائیں گی۔ لیکن اس کے باوجود لانگ مارچ نکل کھڑا ہوا اور وی آئی پی کلچر کے مخالف عمران خان کے وی آئی پی کنٹینر پر چڑھنے کی دوڑ میں صحافیوں کی اکثریت ہار گئی اور ایک خاتون صحافی جان بھی ہارگئی اس جرم میں کہ اس نے کنٹینر کا دروازہ پکڑ کر اوپر چڑھنے کی کوشش کی تھی۔ اسے دھکا دے کر گرایا گیا پھر اس حادثے کی ویڈیو بنانے والوں سے کیمرے چھینے گئے انہیں بھی مارا گیا اور یوں پہلی جان چلی گئی۔ قافلے نے پڑائو کیا اور اگلے دن اگلی منزل کی طرف چل پڑا۔ کسی نے فکر نہیں کی۔ کوئی ہنگامہ نہیں ہوا۔ انسانی حقوق، خواتین کے حقوق کے علمبردار خاموش ہیں اگر یہ واقعہ کسی مذہبی جلوس میں ہوتا کسی مذہبی تنظیم کے رہنما کی گاڑی سے حادثہ ہوتا تو سب جانتے ہیں کیا طوفان اٹھتا۔