اسحاق ڈار کی واپسی ڈیل ہے، چوروں کو این آر او دیا جارہا ہے، عمران خان

316

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار ڈیل کے تحت واپس آرہا ہے،یہاں ڈیلز ہوتی ہیں ،چوروں کو این آر او دیا جاتاہے اس لئے یہاں چوری ختم نہیں ہوتی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

عمران خان نے کہاکہ مریم نواز کے داماد کی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے 77کروڑ کا گرڈ اسٹیشن لگے گا،آنے والے دنوں میں ابھی اور بہت کچھ آرہا ہے ،یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ میں نا اہل کر دوں گا،جو آڈیو لیکس ہو ئی ہے اگر الیکشن کمیشن میں تھوڑی سی بھی شرم ہے تو مستعفی ہو جائے لیکن اس میں شرم اور حیا نہیں ہے ہمیں اس کو مستعفی کرانا پڑے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ان چوروں کو تسلیم کر لیتے ہیں تو ملک تباہ ہو جائے گا ،ہم حکومت میں آکر آئی ٹی کے تمام شعبوں میں مراعات دیں گے ، ٹیکسز میں چھوٹ دی جائے گی ۔

عمران خان نے کہا کہ ایک امریکن انڈر سیکرٹری ڈونلڈ لو پاکستان کے سفارتکار اسد مجید جو زبردست سفارتکار ہیں ان کو بلاتا ہے اورمیٹنگ کرتا ہے ،سات مارچ کو کہتا ہے اگر آپ نے عمران خان کو وزیر اعظم شپ سے نہ ہٹایا تو پاکستان کےلئے نتائج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیری بلاسم کو لے آئیں گے جس کی خصوصیت ہی بوٹ پالش کرنا تو ہم پاکستان کو معاف کر دیں گے ،یہ سائفر ہمارا سفارتکار وزارت خارجہ کو بھجواتا ہے جو میرے تک پہنچتا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے کرپٹ ترین بڑے بڑے ڈاکوﺅں کو اوپر بٹھا دیا گیا، ساٹھ فیصد کابینہ کے لوگ چوری پر ضمانت پر ہے ، انہوںنے آ کر اپنے کرپشن کیسز ختم کرانے شروع کئے اور1100ارب روپے معاف کرائے گئے ، قوم کو تاریخ کی بد ترین مہنگائی میں دھکیل دیا گیاہے ۔