پاکستان میں ڈینگی کا وبا کی شکل اختیار کرنے کا خدشہ،الرٹ جاری

349
dengue

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ملک میں ڈینگی کا مرض وبا کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈینگی بخار نے اپنی جڑیں گہری کر لی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 20 ستمبر سے 5 دسمبر تک ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے، اور بڑے شہروں میں ڈینگی اگلے ماہ سے وبا کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن شہروں میں ڈینگی وبا کی شکل اختیار کرسکتا ہے ان میں کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، لاڑکانہ اور ملتان شامل ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی ڈینگی وائرس بڑھنے کا امکان ہے۔

الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈینگی 26 سے 29 درجہ حرارت اور 60 فیصد نم میں شروع ہوتا ہے، طلوع آفتاب کے 2 گھنٹے بعد اورغروب سے 2 گھنٹے پہلے احتیاط کی جائے، ڈینگی مچھر کی افزائش 16 ڈگر ی سینٹی گریڈ سے کم پر بند ہوجاتی ہے۔