چیف سیکریٹری سیلاب زدگان کی امداد سے متعلق تفصیلات دیں، حلیم عادل کا مطالبہ

303
vanity letter

کراچی:قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کا چیف سیکریٹری سندھ کو خط کر سندھ میں سیلاب زدگان میں تقسیم کے جانے والی امداد کی تفصیل مانگ لی۔

 خط میں حلیم عادل نے لکھا ہے کہ سیلاب زدگان کے لئے دی گئی ملکی اور غیر ملکی امداد کی غیر منصفانہ تقسیم پر تشویش ہے سندھ حکومت نے لاکھوں خیمے، لاکھوں راشن بیگ و دیگر سامان تقسیم کے اعداد شمار جاری کیئے ہیں سندھ حکومت نے یہ نہیں بتایا امدادی سامان کن علاقوں میں کتنا تقسیم کیا گیا ہے۔

 حلیم عادل نے کہا ملکی و غیر ملکی تقسیم کی جانے والی امدادی سامان کی تفصیل مہیا کی جائے ، سیلاب میں 646 افراد جانبحق ہوئے ہیں بتایا جائے کن کے ورثا کو معاضہ یا مالی امداد دی گئی ہے؟ 16 لاکھ کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا ان کی بحالی کے لئے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟