توڑ پھوڑ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

310

اسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے 25 مئی کے لانگ مارچ میں جلا ئوگھیرا اور توڑ پھوڑ کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

جمعرات کو اسلا آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشاورت مفتی نے توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرا کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس میں وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

جج نے استفسار کیا کہ عمران خان کب پیش ہو سکتے ہیں؟، کیا عمران خان نے شامل تفتیش ہوئے ہیں؟۔ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ جی بذریعہ کونسل عمران خان شامل تفتیش ہو گئے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرا ئوکے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ نمبر 425 درج ہے۔