لاپتا افراد کے نمائندگان کووفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی میں شامل کرنے کا اعلان

216
missing persons

کوئٹہ: وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے لاپتہ افراد نے  کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے دھرنے کے شرکا سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے نمائندوں کے نام کابینہ کی خصوصی کمیٹی میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

نام کابینہ کی خصوصی کمیٹی میں شامل کرنے کی یقین دہانی پر لاپتہ افراد کے لواحقین نے دھرنا ختم کر نے کا اعلان کر دیا، کمیٹی 2ماہ میں رپورٹ تیا کر کے وزیر اعظم کو جمع کر ائیگی۔

جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ اب صرف بلوچستان کا نہیں پورے پاکستان کا بن گیا اور اس معاملے میں وفاقی حکومت ملکر کام کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہیں کہ ہماری مائین، بہنیں کئی مہینوں سے دھوپ، بارش اور سختیوں کے باجودسڑکوں پر بیٹھی اورہمیں احساس ہے کہ سکون انھیں گھروں میں نہیں ہے، انکے پیارے ان کے ساتھ نہیں اور معلوم تک نہیں کہ وہ کہا ں ہیں۔