تاریخی ’’حق دو کراچی کو‘‘ مارچ تبدیلی کی نوید ہے، محمد حسین محنتی

393
fair elections

کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے  جماعت اسلامی کراچی کی تحت تاریخی حق دو کراچی کو مارچ کے انعقاد اوراہلیان کراچی کی بھرپور شرکت کوتبدیلی کی نویدقرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا واحد حل جماعت اسلامی ہے۔ہم محض دعوے کی بنیاد پریہ بات نہیں کرتے بلکہ جماعت اسلامی کے نامزدسابق میئرعبدالستار افغانی اورنعمت اللہ خان کا کام وکردارپوری قوم کے سامنے ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کامیاب حق دو کراچی کو مارچ کے انعقاد پرامیرحلقہ کراچی حافظ نعیم الرحمان سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ حافظ نعیم کی قیادت میں جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک مظالم، نادرا مسائل،پانی بحران ،ٹرانسپورٹ،شہرکی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اوردیگرشہریوں کے حقوق کے لیے آاواز بلند کی اس لیے حل صرف جماعت اسلامی ہے۔

عوام 28اگست کو بلدیاتی انتخابات میں حقیقی تبدیلی اور شہرکی تعمیروترقی کے لیے جماعت اسلامی کے نامزامیدوروں کے نشان تروزوپرمہرلگائیں۔