ماحولیاتی تبدیلیاں، سندھ کے شہر عمر کوٹ میں پانی اور غذائی قلت

318
ماحولیاتی تبدیلیاں، سندھ کے شہر عمر کوٹ میں پانی اور غذائی قلت

کراچی:ماحولیاتی تبدیلیوں نے جہاں دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں، وہاں سندھ کے شہر عمر کوٹ میں بھی پانی اور غذائی قلت کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسانیت کے عالمی دن کے موقع پر سندھ کے شہر عمر کوٹ میں پانی کی کمی اور شدید غذائی قلت کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا، جس میں پاکستانی اور جاپانی این جی اوز کے ماہرین نے شرکت کی۔

مقررین نے بتایا کے عمر کوٹ سمیت دیگر پس ماندہ علاقوں میں پانی کی رسائی کے لیے 3 سال سے کام کیا جا رہا ہے۔مقررین نے کہاکہ عمر کوٹ میں خواتین کو پانی کے حصول کے لیے کئی کلومیٹر دور جانا پڑتا ہے۔

انھوں نے کہا اس سیمینار کا مقصد آفات سے بچا اور اس میں کمی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے عالمی کلچر کو فروغ دینا ہے۔انھوں نے کہا جاپان حکومت نے پاکستانی اداروں کے ساتھ مل کر خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، عمر کوٹ میں این جی اوز کی جانب سے پانی کی کمی اور غذائی قلت پر باقاعدہ کام جاری ہے۔

سیمینار میں محکمہ موسمیات، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی سمیت دیگر نجی اداروں کے ماہرین نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا۔