پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیاں: سماعت 12ستمبر تک ملتوی

532

کراچی: احتساب عدالت نے پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی کردی ۔ شریک ملزم شیخ عمران الحق کے وکیل نے دلائل دینے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کرلی ہے ۔

احتساب عدالت میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ دائر درخواست میں نیب رولز میں ترمیم کے بعد ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں نہیں ہوسکتی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چوتھا سال ہے کیس کو ہم تو آتے ہیں کیس نہیں چلتا۔ اس کیس میں نیب نہ ثبوت پیش کرسکتی ہے نہ گواہ پیش کرسکتے ہیں۔ نئے چیئرمین سے امید ہے کہ ناانصافی کو ختم کیا جائے۔

 ثبوت ہے تو کیس چلائیں اور سزا دلوائیں۔ پتہ نہیں کونسے مقاصد ہیں نیب کے۔ کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں۔ نئے چیئرمین نیب کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کیسیز کو ریویو کریں۔