ہندو ’ایس ڈی ایم ‘نے واجبات طلب کرنے پر مسلمان تاجر کا گھر منہدم کروا دیا

306

حیدر آباد: بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک ہندو سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے بقایا جات ادا کرنے کا مطالبہ کرنے پر ایک مسلمان تاجر کا مکان منہدم کروادیا ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریاست کے شہر مراد آباد میں زاہد احمد نامی ایک فرنیچر تاجر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ جب انہوں نے ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) گھنشیام ورما سے ان سے خریدے گئے فرنیچر کی رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تو انہوں نے بلڈوزر بھجواکر میرے مکان کا ایک حصہ منہدم کروا دیا۔

ضلع انتظامیہ کی طرف سے واقعے کی تحقیقات میں ایس ڈی ایم کو قصوارپایا گیا جس پر انہیں معطل کر دیا گیا۔