بلوچستان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 170 تک جا پہنچیں

421
floods

کوئٹہ: بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 170 سے تک پہنچ گئی،جبکہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 15 ہزار 337 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں سے ہونے والے اب تک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 170 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا  کہ جاں بحق ہونے والوں میں 72 مرد، 43 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں جبکہ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی۔  کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 75 افراد زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں میں 48 مرد، 11 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 15 ہزار 337 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ 670 کلو میٹر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں جبکہ 23 ہزار 13 مال مویشی بھی مارے گئے ہیں۔  مجموعی طور پر 2 لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔