آئرلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کل کھیلا جائے گا

291

آئرلینڈ اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ جمعہ کوکائونٹی گرائونڈ، برسٹل میں کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقا کو دو میچوں کی سیریز میں آئرلینڈ کے خلاف1-0کی برتری حاصل ہے۔ پروٹیز ٹیم نے پہلے میچ میں آئرش ٹیم کو 21رنز سے شکست دی تھی۔پروٹیز ٹیم کی قیادت ڈیوڈ ملر کر رہے ہیں

جبکہ آئرلینڈ ٹیم اینڈریو بالبرنی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کل جمعہ کو کھیلا جائے گا۔