جاپان اور انڈونیشیا کے ساتھ تجارتی روابط مضبوط ہوں گے، حنا ربانی کھر

333

اسلا م آباد: خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے جاپان اور انڈونیشیا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوںمیں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وہ جاپان کے پارلیمانی نائب وزیر خارجہ ر ہونڈا تارو اور انڈونیشیا کے سفیر ADAM TUGIO کے ساتھ گفتگو کر رہی تھیں جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں الگ الگ ملاقات کی۔ان ملاقاتوں کے دوران خاص طور سے تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاپان کے نائب وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھردونوں ممالک کے درمیان بااعتماد ترقیاتی شراکت داری کو سراہا۔وزیر مملکت نے عالمی امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

انڈونیشیا کے سفیر سے ملاقات میں انہوں نے تجارتی تعلقات کے فروغ اور اعلی سطح کے دوروں اور روابط کی ضرورت پر زور دیا۔