بھارتی تاریخ میں پہلی بار قبائلی خاتون صدر منتخب

505
tribal woman

نئی دہلی: حکومتی اتحادی جماعتوں کی امیدوار دروپدی مرمو قبائلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی بھارت کی پہلی صدر منتخب ہوگئیں۔  مرمو کے حق میں 2 ہزار 161 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے نامزد کردہ یش ونتھ سنہا 1 ہزار 58 ووٹ لے سکیں۔

تفصیلات کے مطابق  صدارتی امیدواروں میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی امیدوار دروپدی مرمو کا مقابلہ اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا سے تھا جس کے لیے ووٹنگ 18 جولائی کو ہوئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کے انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی جمعرات کے روز ہوئی جس میں دروپدی مرمو کو 50 فیصد سے زائد ووٹ ملے جس کے بعد وہ بھارت کی پندرہویں صدر منتخب ہوگئیں۔

صدارتی انتخابات کے لیے 3 ہزار 219 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا، جس میں سے مرمو کے حق میں 2 ہزار 161 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے نامزد کردہ یش ونتھ سنہا 1 ہزار 58 ووٹ لے سکیں۔ 

 دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے صدارتی انتخابات میں مرمو کی کامیابی پر مبارک باد دی اور کہا کہ انڈیا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک قبائلی خاتون کو صدر مقرر کردیا ہے۔