ملک میں کورونا کے 459 نئے کیسز، مجموعی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 203 ہوگئی

332
corona in Pakistan

اسلام آباد: پاکستان میں  کرونا وائرس کے 459 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 203 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا پاکستان میں اب تک نوول کرونا وائرس کے باعث مجموعی طور پر 30 ہزار 445 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

۔پاکستان میں گزشتہ روز نوول کرونا وائرس کے 16 ہزار 419 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت نتائج کی شرح 2.80 فیصد رہی ہے۔اس وقت ملک بھر میں زیر علاج مریضوں میں سے 163 کی حالت تشویشناک ہے۔