حکومت نے پی ٹی آئی حکومت کی میرا گھر فنانسنگ اسکیم کو روک دیا

340

اسلام آباد: حکومت نے تحریک انصاف کے دور میں شروع ہونے والی میرا پاکستان میرا گھر فنانسنگ اسکیم کو روک دیا گیا ۔

وزارت خزانہ کے مطابق مارکیٹ میں تبدیل شدہ حالات اور اہداف کو بہتر بنانے کیلئے اسکیم کو عارضی طور پر روکا گیا ہے،نئی اسکیم ایک ہفتے میں شروع کی جائے گی ،عوام کی طرف سے اسکیم میں کی جانے والی سرمایہ کاری مکمل طور پر محفوظ ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے میرا گھر فنانسنگ اسکیم کو روک دیا ، کم لاگت مکانات کی فنانسنگ اسکیم کو عارضی طور پر روکا گیا ہے ،  مارکیٹ میں تبدیل شدہ حالات اور اہداف کو بہتر بنانے کیلئے اسکیم کو عارضی طور پر روکا ہے۔

وزارت خزانہ  کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک اسکیم کو بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں ،  نئی اسکیم ایک ہفتے میں شروع کی جائے گی ، وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کی طرف سے اسکیم میں کی جانے والی سرمایہ کاری مکمل طور پر محفوظ ہے۔