روپے کی تاریخی بے قدری ، سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

429

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 8.01 روپے اضافے سے 224 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ملک میں حالیہ سیاسی بے یقینی نے روپے کی قدر کو تاریخی تنزلی کی جانب دھکیل دیا ہے۔ گزشتہ روز سے ملک کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے اور پاکستانی روپیہ ملکی تاریخی کی پست ترین سطح پر جاپہنچا۔

انٹر بینک میں صرف چند گھنٹوں کے دوران ڈالر 8.20 روپے کے اضافے سے 224 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 7 روپے 50 پیسے بڑھ کر 223 روپے سے زائد ہے۔

 پیر کے روزانٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 24 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 روپے مہنگا ہوا تھا،  اس طرح 2 روز کے دوران ڈالر انٹر بینک میں 12 روپے سے زائد مہنگا ہوا ہے۔

 اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج نے ملک میں ایک مرتبہ پھر سیاسی بے یقینی کی فضا پیدا کردی ہے اوراس کا اثر معاشی میدان پر بھی دیکھا جارہا ہے۔