ضمنی الیکشن: فوجی دستے قیام امن کیلیے الرٹ رہیں گے، آئی ایس پی آر

384

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن والے دن پاک فوج کے دستے صرف بطور کوئیک ری ایکشن فورس ڈیوٹی دیں گے ، فوج کے جوان پولنگ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ہفتہ کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے دستے پنجاب کے 20 ضمنی انتخابات میں صرف بطور کوئیک ری ایکشن فورس تیسری لیئر کی ذمہ داریاں سر انجام دینگے ۔

پاک فوج کے جوانوں کی دوران پولنگ امن و امان بحال رکھنے کی ہی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق الیکشن کمیشن کے احکامات پر پاک فوج کے جوان ضمنی الیکشن میں ڈیوٹی کرینگے جب کہ پاک فوج نے انتہائی احساس علاقوں کا سیکیورٹی جائزہ بھی مکمل کر لیا ۔