اینٹی کرپشن پنجاب نے فرح گوگی کیخلاف تحقیقات شروع کردی

358

لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے خلاف کرپشن کے معاملات کی تحقیقات شروع کردی ہے-

میڈیا ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ انسداد بدعنوانی نے گوجرانوالہ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈیولپمنٹ کے حوالے سے تحقیقات شروع کی ہے۔ فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز  نے گوجرانوالہ میں جی۔ مگنولیا کے نام سے ہاؤسنگ سوسائٹی شروع کی، جس میں پلاٹوں کی فائلیں فروخت کی گئیں جب کہ پلاٹ موجود ہی نہیں۔

صوبائی محکمہ انسداد بدعنوانی نے ابتدائی تحقیقات کے لیے گوجرانوالہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔  ذرائع کے مطابق غوثیہ بلڈرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز شہریوں کی درخواست پر یا گیا ہے۔  واضح رہے کہ فرح گوگی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز کی ڈائریکٹر ہیں۔