قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

438

اللہ کے ہاں بس شرک ہی کی بخشش نہیں ہے، اس کے سوا اور سب کچھ معاف ہوسکتا ہے جسے وہ معاف کرنا چاہے جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھیرایا وہ تو گمراہی میں بہت دور نکل گیا۔ وہ اللہ کو چھوڑ کر دیویوں کو معبود بناتے ہیں وہ اْس باغی شیطان کو معبود بناتے ہیں۔ جس کو اللہ نے لعنت زدہ کیا ہے (وہ اْس شیطان کی اطاعت کر رہے ہیں) جس نے اللہ سے کہا تھا کہ “میں تیرے بندوں سے ایک مقرر حصہ لے کر رہوں گا۔(سورۃ النساء:116تا118)

سیّدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: تم موت کی تمنا نہ کیا کرو،کیونکہ (موت کے بعد والے) امور کی گھبراہٹ بھی بڑی سخت ہے، خوش بختی یہ ہے کہ بندے کی عمر لمبی ہو اور اللہ تعالیٰ اسے توبہ کرنے کی توفیق دے دے۔ (مسند احمد)
سیدنا ابوذرؓ سے مروی ہے کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’حکومت امانت ہے، اگر اس کا صحیح طور پر حق ادا نہ کیا گیا تو یہ قیامت کے دن رسوائی اور شرمندگی کا باعث ہو گی‘‘۔ (صحیح مسلم)