غیر ملکی سیاحوں کی آمد, اسلام آباد سے خنجراب کا سفر رکشوں پر شروع

250

غیرملکی سیاحوں نے اسلام آباد سے خنجراب کا سفر رکشوں پرشروع کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق غیرملکی سیاح ملک کے شمالی علاقہ جات سے ہوتے ہوئے چائنہ بارڈرسے ملحقہ علاقے خنجراب ٹاپ پہنچیں گے۔پاکستان کے خوبصورت ترین علاقوں کا نظارہ کرنے کیلئے غیرملکی سیاحوں نے رکشوں پرسفر کرنے کو ترجیح دی ہے۔

اسلام آباد سے مہم کا آغاز کرنے والے آٹھ غیر ملکی سیاح مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے سات دن میں خنجراب ٹاپ پہنچیں گے۔تاہم سیاح آیبٹ آباد، ناران، کاغان، بالاکوٹ سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر لوگوں کو ملیں گے۔خیال رہے کہ ‘‘خنجراب ٹاپ یا خنجراب پاس’’ پاکستان کا شمالی علاقہ جات سے گلگت کا بارڈر اور سیاحتی چوٹی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ

پاکستانی تاریخ میں اس سال سب سے زیادہ سیاح آئے ہیں جبکہ گزشتہ حکومت نے آن لائن ویزہ اور دیگر سیاحوں کیلئے سہولیات فراہم کی ہیں۔دریں اثنا اس مہم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں اس سال ریکارڈ سیاح آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رکشوں کے ذریعے غیرملکی سیاح پاکستانی خوبصورتی سے لطف اندوزہونے کے ساتھ ہی ملک کا مثبت امیج دنیا میں اجاگرکرینگے۔ علاوہ ازیں سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے ہزارہ ڈویڑن سمیت ملک کے مختلف حصوں میں استقبالی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں