جعلی سروے عوام میں مقبولیت کا پیمانہ نہیں ہے، فیصل کریم کنڈی

234

پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا  ہے کہ جعلی سروے عوام میں مقبولیت کا پیمانہ نہیں ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے سوال کیا کہ کس کی خواہش اور فنڈنگ پر جعلی سروے کیا گیا، انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک کمرے میں بیٹھ کر اپنی مرضی کا سروے جاری کرنا دیہاڑی لگانے کے مترادف ہے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف نے آج بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورت حال اور ورکنگ ریلیشن شپ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دو طرفہ ملاقات میں پی پی پی اور مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات ساتھ مل کر لڑنے پراتفاق کیا ہے۔

آصف علی زرداری نے حمزہ شہبازشریف کو پنجاب کی وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا۔ وزیراعلی حمزہ شہباز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور ہمارا اتحاد عوامی خدمت کے لیے ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جسے ساتھ لیکر چلیں گے۔ ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔