پاکستان اسٹاک ،60فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

523

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے مطالبات پر فوری عملدرآمد کے بعد قرض کی نئی قسط ملنے کے امکانات روشن ہونے اور ملکی معیشت کے حوالے سے منفی قیاس آرائیوں کے دم توڑنے سے جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 42500پوائنٹس سے بڑھ کر42800پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 57ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم ایک بار پھر 71کھرب روپے سے تجاوز گیا ،کاروباری تیزی کے باعث60.59فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو پیٹرولیم ،توانائی ،ٹیلی کام ،فوڈز سمیت دیگر شعبوںمیں خریداری کی وجہ سے تیزی رونما ہوئی اور مارکیٹ مستحکم انداز میں بلندی کی جانب گامزن رہی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 319.74پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 42541.71 پوائنٹس سے بڑھ کر 42861.45پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 133.09پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 16143.03پوائنٹس سے بڑھ کر16276.12پوائنٹس پر جا پہنچاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29026.85پوائنٹس سے بڑھ کر29257.53پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 57ارب 6کروڑ99لاکھ 59ہزار 3 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب66ارب 29 کروڑ69 لاکھ89ہزار418روپے سے بڑھ کر71 کھرب 23 ارب 36 کروڑ 69 لاکھ 48ہزار421روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 13 ارب روپے مالیت کے52 کروڑ76 لاکھ 72 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو9ارب روپے مالیت کے 34کروڑ70لاکھ68ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 368کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے223کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،131میں کمی اور14کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے سینر جیکو پاک 6کروڑ40لاکھ ،پاک ریفائنری 5کروڑ56لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ15لاکھ ،ہم نیٹ ورک 2کروڑ13لاکھ اور غنی گلوبل 1کروڑ95لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے رفحان میض کے بھائو میں 390.00روپے کا اضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے اس کے حصص کی قیمت بڑھ کر 9900.00 روپے ہو گئی اسی طرح 74.24 روپے کے اضافے سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر1074.25روپے پر جا پہنچی جبکہ فلپ مورس پاک کے بھائو میں 43.47 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر536.53روپے ہو گئی اسی طرح20.58روپے کی کمی سے تھل انڈسٹریز کارپوریشن کے حصص کی قیمت گھٹ کر253.91 روپے پر آ گئی ۔