روزنامہ جسارت کے ٹیلی فون آپریٹر عمیر رضا کے والد انتقال کرگئے

419

کراچی (اسٹاف رپورٹر) روزنامہ جسارت کے ٹیلی فون آپریٹر عمیر رضا کے والد بہرام خان رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ ہفتہ کو بعد نماز مغرب جامع مسجد گلزار نزد ایس ایم لاء کالج میں ادا کی گئی۔ بعد ازاں مرحوم کو آبائی قبرستان (نوشہرو فیروز) میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں مرحوم کے اہل خانہ ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور صحافیوں سمیت کارکنان جسارت نے شرکت کی۔ دریں اثناء جسارت کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر واسیع شاکر، سی او او طاہر اکبر، چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی اور ایڈیٹر سید مظفر اعجاز نے عمیر رضا کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔