ایک تولہ سونا2100روپے سستا ہو کر 1لاکھ 41ہزار200روپے کا ہو گیا

331

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مہنگا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں2ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا2100روپے سستا ہو کر 1لاکھ 41 ہزار200روپے کا ہو گیا جبکہ 1800 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 21 ہزار 50 روپے پر آ گئی تاہم عالمی مارکیٹ میں 14ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1860ڈالر پر جا پہنچا۔