کشمیریوں کاجذبہ حریت قابل تعریف ہے‘عبدالحق قادری

262

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے جھوٹے مقدمے میں حریت رہنماء یاسین ملک کو سزا دینے پر بھارتی نظام انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ستر سالوں سے کشمیر پرغاصبانہ قبضہ کیے ہوئے ہے ،مسلسل ریاستی جبرو ستم سہنے کے باوجود کشمیری عوام کا جذبہ حریت قابل تعریف ہے۔انہوں نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو انصاف کے تقاضوں کے بر خلاف دو مرتبہ عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کی مذمت کی۔ انہوںنے میمن مسجد میں عوامی اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رہے گی۔اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی ادارے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی ہیں۔