و زیر توانائی کی صدارت میں سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کا اہم اجلاس

333

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کی صدارت میں سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کا ایک اجلاس محکمہ توانائی کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر توانائی کو سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے افسران نے روس، یوکرین جنگ کے سبب دنیا میں توانائی بحران اور پاکستان میں معاشی صورتحال کی روشنی میں توانائی کے متبادل ذرائع اور تھر کول پر انحصار کی موثر حکمتِ عملی بنانے کی ضرورت سے آگاہ کیا۔