عدالت کی طرف سے پی ٹی آئی کو سہولت کاری دینے کا تاثر پیدا ہوا ، فضل الرحمٰن

203

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عدالت کی طرف سے پی ٹی آئی کو سہولت کاری دینے کا تاثر پیدا ہواہے،عدالت کو اپنی پوزیشن واضح کرنی ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ نے ایگزیکٹیو کی امن وامان بر قرار رکھنے کی پالیسی کو غیر مؤثر کردیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عدالت کی طرف سے پی ٹی آئی کو سہولت کاری دینے کا تاثر پیدا ہوا ہے ،تاہم اس معاملے میں عدالت کو اپنی پوزیشن واضح کرنی ہوگی،ورنہ پاکستان کی تاریخ کا یہ فساد اور بلوے کا تاریک اور سیاہ باب ہمیشہعدالت عظمیٰ کی طرف منسوب رہے گا اور اس کے وقارکومجروح کرتا رہے گا۔انہوںنے عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ وعدوں سے انحراف پر پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروعکی جائے اور عدالت عظمیٰ اپنی نگرانی اور اپنی مدعیت میں ان بلوائیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائے تاکہ آئین اور قانون کے تقاضے پورے ہوں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تحریک انصاف کوسہولت دینے کاجوتاثرپیداہواہے عدالت عظمیٰ کی جانب سے اسے زائل کیا جانا ازحد ضروری ہے۔