کلاس فور کے ملازمین کی ترقی پر بندش فوری ہٹائیں ،انور میمن

198

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )مسائل کے حل کے لیے ایپکا سندھ پریشر گروپ نے بھر پور تنظیم سازی اور27جولائی کو شہباز بلڈنگ میں ورکرز کنونشن کا اعلان کردیا یہ اعلان ایپکا سندھ پریشر گروپ صوبائی سرپرست اعلیٰ انور میمن کی زیر صدارت گورنمنٹ زبیدہ گرلز کالج منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چیف آرگنائزر ولی محمد سومرو‘ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر محسن قریشی‘ ساجن انصاری‘ مظہر سمیجو‘ شمشیر پالاری‘ سرفراز راجپوت‘ صوبائی ترجمان شاہد سومرو بھی موجود تھے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایپکا سندھ پریشر گروپ کی جانب سے تنظیمی ممبر شپ بڑھانے کے ساتھ شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں 27 جولائی کو ورکرز کنونشن کیا جائے گا، ملازمین کے بنیادی مسائل کے لیے جلد پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔ اجلاس میںاس امر پر تشویش کااظہار کیا گیا کہ چیف انجینئر ایریگیشن کوٹری بیراج کے آفس سپرنٹنڈنٹ منظور مشوری کی ناجائز پوسٹ پر منسٹر ایریگیشن جام خان شورو، سیکرٹری، چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری ایریگیشن سندھ سے معاملے کی مکمل تحقیقات کراکر اسے فوری طور پر آفس سپرنٹنڈنٹ کی پوسٹ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے بورڈ آف ریونیو سیکرٹریٹ کلاس چار کے ملازمین کو پروموشن دے کر کلرک بنانے والے عمل جو 7 سال سے بند کر دیا گیا سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ریونیو ملازمین کے ساتھ ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کالج ایجوکیشن کے اندر گریڈ 16 کے اسٹنٹ کے پروموشن ہونے تھے جن کو سپرنٹنڈنٹ بنانا تھا پر اس میں ناجائز طریقے سے سینارٹی لسٹ میں ہیرا پھیرے کرتے ہوئے من پسند لوگوں کو شامل کیا گیا کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔